Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن نورین بانو لہڑی نے کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور پر ہونے والے تیزاب حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خواتین کے خلاف تشدد کی ایک افسوسناک مثال ہے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ یہ سزا دوسروں کے لیے بھی عبرت کا باعث بنے۔نورین بانو لہڑی نے ڈاکٹر ماہ نور اور ان کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے تیزاب اور دیگر خطرناک کیمیکلز کی فروخت پر سخت نگرانی اور مؤثر قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *