مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مردان : گردوارہ کے اندر فائرنگ ” نگران میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

مردان : گردوارہ کے اندر فائرنگ ” نگران میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
مردان کے شہری علاقہ بابو محلہ میں سکھ کمیونٹی کے عبادتگاہ (گردوارہ) کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نگران میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا، سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے مردان کے رہائشی امرجیت لعل کالڑہ ولد جیونداس کالڑہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے مگر اس کے باوجود ان کے ساتھ بڑا ظلم کیا گیا ہے امرجیت لعل کالڑہ کے مطابق وہ اپنی ورکشاپ غریب مارکیٹ میں موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان نے ہمشیرہ اور بہنوئی کو قتل کردیا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر قاسم علی خان،ڈی پی او مردان مسعود احمد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ماریہ مصطفی، اے ایس پی سٹی، ایس ایچ او ہوتی اور دیگر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

Author

1 comment
Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

1 Comment

  • مشتاق خوشی
    June 18, 2026, 9:55 am

    بہت ہی زیادہ افسوس ہے کہ آ ئے دن ایسی دردناک واقعات کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔خدا پاک معفرت فرمائے آمین ۔

    REPLY

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author