مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گلگت بلتستان اسمبلی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پیش کردیا گیا

گلگت بلتستان اسمبلی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پیش کردیا گیا

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : شیریں کریم
گلگت بلتستان اسمبلی میں پیر کے روز مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کا عبوری بجٹ پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر عمران ندیم کی زیر صدارت اجلاس میں رکن اسمبلی محمد علی اختر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے 158 ارب 54 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار روپے کا بجٹ تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت سے 258 ارب 95 کروڑ روپے کے بجٹ کی درخواست کی گئی تھی۔محمد علی اختر نے بتایا کہ نئے مالی سال میں 12 ارب 23 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار روپے اضافے کی توقع ہے، جبکہ پہلی سہ ماہی کے لیے 20 ارب 47 کروڑ 83 لاکھ روپے کے عبوری بجٹ کی منظوری کی تجویز پیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کی مد میں 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ گندم کی فروخت سے 3 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے لیے 15 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے اور محکموں کے ضروری انتظامی و آپریشنل اخراجات کے لیے ایک ارب 38 کروڑ 57 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔محمد علی اختر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے وزیراعظم گرانٹ کی مد میں 27 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار روپے، ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے 30 کروڑ روپے، ایمبولینسوں کی خریداری کے لیے 10 کروڑ روپے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 88 کروڑ روپے، ہیوی مشینری کی خریداری کے لیے 77 کروڑ روپے اور ہیوی ڈرونز کی خریداری کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ترقی کے لیے 43 کروڑ روپے، لوکل کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے لیے 29 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لیے 13 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔اجلاس کے آغاز میں دیامر سے نومنتخب اراکین اسمبلی محمد دلپذیر اور محمد نسیم نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا، جبکہ اسپیکر عمران ندیم نے اسمبلی کا اجلاس 15 جولائی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔

 

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author