مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


چیئرمین سینیٹ نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن امریکہ کے بانی اور دیگر شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

چیئرمین سینیٹ نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن امریکہ کے بانی اور دیگر شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ :اعجاز بھٹی
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی منڈیوں، جدت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو پاکستان سے جوڑنے والے پل کا کام بھی کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ آف پاکستان میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن امریکہ کے بانی صدر سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ وفد میں میجر جنرل (ر) فدا حسین ملک، حمزہ جنجوعہ، سید قمر رضا، عبدالرشید چغتائی، مرک الہی، عبد الرحیم، شیخ شکیل، نثار احمد چوہدری، ڈاکٹر سید رافع گیلانی، شیخ طارق سجاد، شیخ فیصل اکرام، بشپ ابرہام عظیم ڈینیل اور صفدر علی شامل تھے۔تقریب کے موقع پر بشپ ابرہام عظیم ڈینیل نے چیئرمین سینیٹ کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین نیویارک چیمبر آف سمال بزنس سید علمدار حسین نے بشپ ابرہام عظیم ڈینیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
چیئرمین سینیٹ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری افراد کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے، مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے وفد کے قانون سازوں، حکومتی اداروں اور مقامی کاروباری برادری کے ساتھ روابط کو سراہا اور اسے اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت اقوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی نوجوان آبادی، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، اہم جغرافیائی محل وقوع اور وافر قدرتی وسائل کی بدولت سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اصلاحات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل SIFC کی کاوشوں نے سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم جمہوری ادارے، مؤثر قانون سازی اور مضبوط پارلیمانی نگرانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
آخر میں چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات سینیٹ آف پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری تنظیموں کے درمیان دیرپا ادارہ جاتی تعلق کی بنیاد بنے گی اور پاکستان و بیرونِ ملک پاکستانی کاروباری افراد کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author