مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ضلعی سطحی پر اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ضلعی سطحی پر اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ :کنزہ کنول
پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام، ٹی ڈی اے کے اشتراک اور یو این ویمن کے تعاون سے پاکستان ویمن لیڈرز پراجیکٹ کے تحت ضلع کی سطحی پر تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، سول سوسائٹی کی نمائندگان، سماجی کارکنان، نوجوان خواتین اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد خواتین میں سیاسی و سماجی شعور اجاگر کرنا، انہیں قیادت کے مواقع سے آگاہ کرنا اور جمہوری و سیاسی عمل میں ان کی مؤثر شرکت کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء کو پاکستان ویمن لیڈرز پراجیکٹ کے مقاصد، خواتین کی سیاسی شمولیت کی اہمیت اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کے فعال کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔سیشن کے دوران شرکاء کو پاکستان ویمن لیڈرز ویب پورٹل پر رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار سے عملی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہیں درست طریقے سے رجسٹریشن مکمل کرنے کی تربیت دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں دیگر اہل خواتین تک بھی یہ معلومات پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس قومی اقدام کا حصہ بن سکیں۔شرکاء نے خواتین کو درپیش رکاوٹوں، ان کے ممکنہ حل اور قیادت میں خواتین کے مؤثر کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کی بااختیار شمولیت، نمائندگی اور فیصلہ سازی میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پاکستان ویمن لیڈرز پراجیکٹ کا پیغام عام کریں گے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو رجسٹریشن کے لیے راغب کریں گے اور خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔تقریب سے فاروق لاشاری اور سبین گل نے بھی خطاب کیا۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author