مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


اقلیتی فورم کے تحت” میں بھی پاکستان ہوں ” مہم جاری

اقلیتی فورم کے تحت” میں بھی پاکستان ہوں ” مہم جاری

رپورٹ : وقاص بھٹی
”میں بھی پاکستان ہوں“ مہم کے تحت اقلیتی فورم پاکستان نے سندھ اور پنجاب کے 40 اضلاع کی مقامی قیادت اور ووٹرز سے باہمی مشاورت اور رائے عامہ کی روشنی میں، قومی بیانیہ میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل قومی مسائل کو سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں نمایاں کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔جس پرڈسٹرک خانیوال میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی گئی جس پر تمام پارٹیوں کے سیاسی نمائندوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ ہم کامیاب ہونے کے بعد اس پر عمل درامد کروائیں گے عوام کو بھی چاہیے کہ اپنے اپنے حلقہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اس بات کا مطالبہ کریں
1۔ قائد اعظم کی 11 اگست 1947 ء کی تقریر کو آئین اور قومی صوبائی نصاب میں شامل کیا جائے۔
2۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 22 الف پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ اکثریتی مذہب کی تعلیم اقلیتی طلباء پر لازم نہ ہو۔
3۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی 19 جون 2014 ء کے فیصلے پر عمل درآمدی کمیٹی بنائی جائے جو اپنی عمل درآمدی رپورٹ ہر تین ماہ میں صوبائی و قومی اسمبلی میں پیش کرے۔
4۔ کم عمری کی شادی اور جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔
5۔ اقلیتوں کے بذریعہ قانون سازی با اختیار وفاقی و صوبائی کمیشن بنائے جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos