مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سیکنڈ نیشنل میڈیا فیلو شپ‘ خواتین بازی لے گئیں‘ چاروں کیٹگریز کا پہلا انعام جیت لیا

سیکنڈ نیشنل میڈیا فیلو شپ‘ خواتین بازی لے گئیں‘ چاروں کیٹگریز کا پہلا انعام جیت لیا

 

 

”ہم دیس رپورٹ“
سیکنڈ نیشنل میڈیا فیلو شپ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے میں خواتین بازی لے گئی ہیں‘ اردو پرنٹ میڈیا‘ انگریزی پرنٹ میڈیا‘ ڈیجٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی چاروں کیٹگریز کا پہلا انعام خواتین جیت لیا ہے‘ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کے زیر اہتمام یواین ایف پی اے اور سی ای جی (آئی بی اے) کے تعاون سے سکینڈ نیشنل میڈیا میڈیا فیلو شپ کی اختتامی تقریب 8جون کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی‘ اس فیلو شپ میں پاکستان بھر سے 39صحافیوں نے شرکت کی تھی۔ اختتامی تقریب میں فیلو شپ میں بہترین ڈاکومنٹریز اور سٹوریز تیار کرنے والے صحافیو ں کو ایوارڈ(کیش پرائز) سے نوازاگیا‘ نتائج کے مطابق اردو پرنٹ میڈیا کیٹگری کے لئے گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی شیریں کریم پہلے انعام کی حقدار قرار پائیں جبکہ انگریزی پرنٹ میڈیا کے لئے وجیہہ حیدر‘ ڈیجٹل میڈیا کے لئے لائبہ زینب پہلے اور الیکٹرانٹ میڈیا کے لئے ناجیہ میر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائی ہیں‘ فیلوشپ کے شرکاء اور سینئر صحافیوں کی جانب سے خواتین کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos