مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پنجاب کلچر دیہاڑ 2025(ساڈا پنجاب ساڈی شان)

پنجاب کلچر دیہاڑ 2025(ساڈا  پنجاب ساڈی شان)

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

نور العین

ہمارا پنجاب شاندار ثقافتی روایات کا امین ہے، پنجاب کی ثقافت سے ہمیں امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے ۔پنجاب کی ثقافت میں محبت،یگانگت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں جو امن، برداشت اور رواداری کی حسین مثال ہے۔کلچر معاشرے کے خوبصورت رنگوں کو نمایاں کرتا ہے۔ پنجاب کلچر ڈے منانے کا مقصد اپنی ثقافتی اور علاقائی رسم و رواج کو اجاگر کرنا ہے اور آنیوالی نسلو ں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانا ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں گرتی جو اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں۔گزشتہ سالوں میں پنجاب کلچر ڈے 14 مارچ کو منایا جاتا رہا ہے لیکن اس بارمارچ میں رمضان المبارک ہونے اور سانحہ جعفر ایکسپریس کے باعث یہ تہوار 14 اپریل کو منایا گیا،
اس دن کو منانےکا مقصد پنجابی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا تھا۔

روایتی پگڑی، دودھ، لسی، روایتی کھانے اور مہمان نوازی پنجاب کی پہچان ہیں۔ کلچر ڈے کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین نے روایتی لباس زیب تن کیے۔

جھنگ، سرگودھا، وہاڑی، خانیوال، ملتان اور فیصل آبادمیں ثقافتی رنگوں کی بہار رہی، اسکولوں میں ٹیبلوزپیش کیے گئے جبکہ طلباء طالبات نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ مختلف شہروں میں ضلعی سطح پر ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔
ان دنوں چونکہ وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ دورے پر تھیں اس لیے لاہور میں تین روزہ “پنجاب کلچر دیہاڑ “کا انعقاد 17 تا 19 اپریل کو وزیر اطلاعات ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کے زیر اہتمام الحمراءآرٹس کونسل لاہور میں ہوا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 17اپریل کو پنجاب ثقافت دیہاڑ کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت کی ۔


الحمراء آرٹس کونسل کے احاطے میں ڈھول کی دھمک، ، رقص ،بھنگڑے اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ برنی گارڈن میں انوکھا اور منفرد”پنڈ“ بنایا گیا۔ ”پنڈ“میں چھپر چھت والے روایتی گھر بنائےگئے تھے۔
جس میں تمام ڈویژنز کی نمائندگی کرنے والےسٹال لگائے گئے اور ہر علاقے کی مشہور اشیاءرکھی گئیں ۔
جیسے کہ دستکاری، پنجابی پگڑی، شملے، گنڈاسا، کھنڈا ،ہڑپہ اور ٹیکسلا آرٹ نمونوں کے مختلف سٹالز،کھجور کے رنگ برنگ پتوں سے بنی چھابی۔ پچھی۔ چنگیر ،پلیٹ
مٹی کے برتن، کھڈی پر کپڑے کی بنت اور اونٹ کی کھال کے لیمپ موجود تھے ۔
تقریب میں انسٹرومنٹل ٹیون پر قومی ترانہ پیش کیا گیا-
غیر ملکی سفارتکاروں ،صوبائی وزراء، معاونین، افسران ،سینیئر صحافیوں، فنکاروں اور دیگر شرکاء نے پگڑیاں پہن کر شرکت کی۔
تقریب میں پیلے اور سرخ پنجابی لاچے کرتے میں ملبوس ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ 2025کی تقریب میں روایتی بھنگڑے، ماہیے اور ٹپے بھی پیش کیے گے۔
معروف گلوکارہ حنا نصراللہ نے منفرد انداز میں پنجابی صوفی کلام پیش کیا،نصیبو لال سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس پیش کیں ۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ کی دوسرے روز کی تقریب میں
نامور گلوکارہ صنم ماروی نے پرفارم کیا۔ ادبی وثقافتی نشست ”پنجاب اج تے کل“ کا انعقاد الحمراء ادبی بیٹھک میں ہواجس میں نامور دانشورپروین ملک، سعید بھٹہ، ڈاکٹر صغری صدف اور ڈاکٹر فوزیہ اسحاق نے گفتگو کی اور ادبی وثقافتی کھیل ”ہیر رانجھا“ بھی پیش کیا گیا۔
پنجاب کے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی تین روزہ “پنجاب کلچر دیہاڑ ” کی تقریبات شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوئیں۔ آخری روز بھی پاکستان کہ معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا ۔
پنجاب کے لوک فنكاروں نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس تاریخی ایونٹ نے نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب میں ثقافت کے رنگ بکھیر دیے، اور شہریوں نے اپنی روایت، زبان، موسیقی اور اقدار کے ساتھ ایک بار پھر گہرا رشتہ جوڑ لیا۔
“ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، اور یہ دن ہمیں اپنی جڑوں سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اور ہمارا فرض بھی بنتا ہے کہ ہم اپنی روایات نسل در نسل منتقل کریں ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی کہنا تھا کہ ان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو اپنی ثقافتی شناخت سے روشناس کروانا اور ایک مثبت اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل ہے ۔
تین دن تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں روایتی موسیقی، لوک رقص، تھیٹر پرفارمنس، دستکاری کی نمائش، فوک میلہ، فوڈ فیسٹیول، اور پنجابی لباس کی نمائش شامل تھی۔ الحمراء آرٹس کونسل کو مکمل طور پر پنجابی تھیم میں رنگا گیا تھا۔
ایونٹ میں لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی شہریوں نے شرکت کی۔ فیملیز، نوجوان، فنکار اور سیاح بڑی تعداد میں موجود رہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا تھا جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت نے شہریوں کی شرکت کو مزید آسان بنایا۔ سوشل میڈیا پر بھی کلچر ڈے کی سرگرمیاں ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
پنجابی کلچر ڈے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پنجاب کی ثقافت ایک زندہ، متحرک اور محبتوں سے بھرپور ثقافت ہے۔ اس تقریب نے نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ عوام کے دلوں میں اپنی مٹی، اپنی زبان، اور اپنی روایت سے محبت کو نئی زندگی دی

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author