مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مسٹر سہیل سموئیل۔۔۔۔ مٹی سے جڑا ایک شخص

مسٹر سہیل سموئیل۔۔۔۔ مٹی سے جڑا ایک شخص

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

سیموئیل کامران

افسانوں، ڈراموں اور فلموں کے کردار اگر حقیقی دنیا میں آ جائیں تو بزرگ توما کی مانند انگلی لگا کر تسلی کرنے کو دل کرتا ہے۔ سہیل سموئیل بھی ایسا ہی عجیب کردار ہے جو پانی کے بہاؤ کے الٹ تیرتا نظر آتا ہے۔ اس کے پرکھ گورداسپور کے زمیندار سردار تھے۔ مسیحیت قبول کی اور پھر لوئر باری دوآب نہر بننے کے بعد چک 113/15- ایل آ بسے۔ یہاں سرداری نمبرداری کی صورت میں میسر ہوئی۔ نمبردار گر بخش کے پہلوٹھے بیٹے ڈاکٹر سموئیل نسیم نے ضلع ملتان اور پھر خانیوال میں خدمت کا الگ اور بلند معیار بنا دیا جس کی مثال مشکل سے ملے گی۔ ڈاکٹر سموئیل نسیم کے پہلوٹھے بیٹے نے اس روایت کو برقرار رکھا۔ اور شہر کی روشنیوں اور سہولتوں کو تیاگ کر گاؤں کی خدمت کرنے کی ٹھانی۔ زرا سا پڑھ لکھ کر لوگ گاؤں چھوڑ شہر جا بستے ہیں اور زیادہ پڑھ لیا تو بیرون ملک نکل گئے۔ سہیل سموئیل کو یہ سب میسر تھا مگر گاؤں کی مٹی سے محبت میں صعوبتیں اٹھائیں، سخت محنت کی اور 23- سال کے طویل صبر و ریاضت کے بعد اپنے خواب کی تعبیر دیکھی۔ اپنے بچوں کے لئے ہر کوئی تردد کرتا ہے مگر دوسروں کے بچوں کے لئے سہیل سموئیل ہی مشکلات سہتا نظر آتا ہے۔میں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بچپن میں مس گریٹا وائز مین سہیل سموئیل کی آئیڈیل تھیں۔ اسی کے نقش قدم پر چل کر اتنا طویل سفر کر لیا ہے۔ ایک دفعہ ماسٹر پارس رابرٹ نے کہا تھا،” کبھی فرشتوں کے پر ہوتے اور وہ انسانوں کی مدد کرنے آسمانوں سے آتے تھے۔ پھر سفید رنگ کے فرشتے امریکہ سے آنے لگے۔ اب ہمارے ملک میں بھی فرشتہ صفت لوگ مل جاتے ہیں”۔ سہیل سموئیل ان میں سے ایک ہیں۔ اگر سہیل سموئیل کو کوئی لقب دینا پڑے تو 113- چک کی “مس وائز مین” مناسب ہوگا۔ یاد رھے سہیل سموئیل 1962 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سٹونزاباد سکول سے پائی۔ گریجویشن کی۔ دنیا کے کئی ممالک دیکھے۔ مگر دل آپنے گاؤں ہی کو دے دیا۔ یہ گاؤں ہی ان کی محبوبہ ہے۔ جس کی آغوش میں سہیل سموئیل کو راحت اور سکون ملتا ہے۔
تیکھے نقش، لمبا قد، مدلل گفتگو ( کبھی کبھی طویل)،دلکش مسکراہٹ اور خوش لباس یہ سب مل کر سہیل سموئیل بنتا یے۔ ٹمی کو سہیل سموئیل بنانے میں اس کی ماں مسز ہیلن سموئیل اور مسز ہیلن کے خاندان کا بڑا ہاتھ ہے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author