Author HumDaise View all posts
تحریر :پاسٹر آکاش عمانوایل
مجھے آج بھی یاد ہے کہ ایک مرتبہ عالی جناب پادری ایمرک جوزف صاحب نے مجھے قیادت کا ایک اصول سکھایا اور وہ یہ تھا کہ لیڈرز مسائل کو جنم نہیں دیا کرتے بلکہ مسائل کو سلجھایا کرتے ہیں۔ آج صبح میں جناب کو گجرانوالہ تھیولاجیکل سیمنری جیسے تاریخی اور پر وقار ادارے کے بورڈ کے روح رواں (چئر مین) مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے فرسٹ پریسبٹیرین چرچ پہنچا اور پی سی آر ایم کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ پادری صاحب، پی سی آر ایم کے چیئرمین ہیں، اس کے علاوہ پی۔ایم ایس(وائس چیئرمین)، لاسال ہائی سکول، این۔سی۔سی۔پی، پی بی سی ایس بورڈ، پی ۔سی۔ او۔ ایم۔ اور اِن جیسے کئی اور اداروں کے مینجنگ بورڈز میں اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اِن اداروں کی بحالی کے لئے خدا کا چُنا ہوا وسیلہ ثابت ہوئے ہیں۔ ماضی میں آپ کوپریسبٹرین چرچ آف پاکستان میں پراپرٹی سیکرٹری کے طور پر خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور کئی مرتبہ آپ بطور ماڈریٹر فیصل آباد پریسبٹری بھی خدمات انجام دے چُکے ہیں۔ عرصہ دراز سے آپ کا شمار پریسبٹیرین چرچ کی ٹاپ لیڈرشپ میں ہوتا ہے۔ نہ صرف پریسبٹرین چرچ بلکہ دیگر مسیحی جماعتوں (بشمول کیتھولک چرچ) میں بھی پادری صاحب کو نہایت معتبر تصور کیا جاتا ہے اور مختلف تنازعات کی صورت میں آپ کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ آپکو پاکستان کے سب سے بڑے چرچ کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپکی قیادت میں سیمنری اور بھی زیادہ ترقی کرے گی خدا کی کا کام اگے بڑھے گا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *