مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


کھیل داس کوہستانی وزیر مملکت مقرر ’کرسچین کیمونٹی کا تحفظات کا اظہار

کھیل داس کوہستانی وزیر مملکت مقرر ’کرسچین کیمونٹی کا تحفظات کا اظہار

  Author HumDaise View all posts

 

اعجاز بھٹی سے
سندھ سے منتحب ہونے والے ایم این اے کھیل داس کوہستانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیاہے۔ کھیل داس کوہستانی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے جس پر ہندو براردی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم کرسچین کیمونٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے کرسچین کیمونٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بر ملا کہا جا رہا کہ صوبائی اور قومی سطح کابینہ میں ملک کی بڑی کیمونٹی کو یکسر نظر انداز کردیا گیاہے‘ کرسچین کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ایسے بیانات جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں اقلیت کی وزارت مسیحوں کی بجائے دوسری کیمونٹی کو دینے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ وفاق میں کسی مسیحی سینٹر یا ایم این اے او وزارت دی جائے گی مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے مسیحی مایوسی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حکمران جماعت کی جانب سے انہیں وفاقی اور صوبائی سطح پر یکسر نظر انداز کیا گیا ہے

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author