Author HumDaise View all posts
اعجاز بھٹی سے
ہیل فاؤنڈیشن کے دفتر میں راستہ این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے میڈم شاہین انتھونی ڈائریکٹر اے آئی ایم سنٹر فیصل آباد کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تقریباً 20 این جی اوز کے عہدیداران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 8 مارچ 2025 بروز ہفتہ صبح 9 بجے ابنِ مریم کالونی فیصل آباد میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک ریلی نکالی جائے گی اور اے آئی ایم سنٹر مڈل سکول ابنِ مریم کالونی فیصل آباد میں خواتین کا عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میڈم خالدہ رفیق مہمان خصوصی ہونگی۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے لیے اہم ذمّہ داریاں بھی دی گئیں’ اجلاس میں شہباز گل سی ای او ہیل فاؤنڈیشن نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے مسلم و مسیحی شرکاء کے لیے افطار کا بھی اہتمام کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *