Author Hum Daise View all posts
رپورٹ : شمعون صاد
تھانہ موترہ کی حدود میں گاؤں بانوں کے چیمہ اقبال چوک کرسچن بستی میں کاشف مسیح ولد جیمس مسیح کو ملک عرفان نامی شخص نے سفاکیت اور بربریت کا نشانہ بنایا کر قتل کردیا ہے- مقتول کاشف ولد جیمز کو نہایت ہی ظلم اور شدید تشدد کے باعث جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔اس وقوعہ میں ملزم کے ساتھ اس کا بیٹا اور دو بھتیجے بھی شامل ہیں اور نامعلوم بھی ہیں۔ملزمان نے مقتول کاشف مسیح کو شدید قسم کا زدوکوب کیا ہر طرح سے ٹارچر کیا اس کی پسلی کی ہڈیاں توڑ دیں اور اس کے سر میں گہرا زخم ایا جبکہ اس کے نفس میں کیل ٹھونکے گئے اس کی ٹانگوں میں بھی کیل ٹھونکے گئے۔قتل کی وجہ موبایل چوری کا الزام بتایاجاتا ہے ملزمان کاشف مسیح کو تفتیش کے بہانے ملک عرفان کی حویلی پر لے گیے تھے جہاں پر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا – قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گیی تاہم آخری اطلاعات تک ملازمان کے گرفتاری کے لیے مسیحوں کا احتجاج جاری ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *