مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ہمسائے کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئی

ہمسائے کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے  والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی

مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ہمسائے گھر کی ناقص میٹریل سے زیر تعمیر دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوئے والے تین مسیحی افراد کی آخری رسومات بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور ریورنڈ فادر خالد رشید عاصی نے ادا کیں۔مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی ۔اس تین افراد کے جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم افراد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ خداوند تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاون ڈبلیو بلاک، نزد بسم اللہ ہوٹل میں ہمسائے کے گھر کی چوتھی منزلہ تازہ دیوار چھت پرگرنے دو روز قبل حادثہ پیش آیا تھا جس میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ تین افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author