مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ہائے رے غربت’ بہاولپور میں بھوک اورر پیاس سے نڈھال خاتو ن دم توڑ گئی

ہائے رے غربت’ بہاولپور میں بھوک اورر پیاس سے نڈھال خاتو ن دم توڑ گئی

      Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: روبینہ یونس
بہاولپور کی لوہار والی گلی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں دو بزرگ بہنیں کئی روز کی بھوک اور پیاس کے باعث نڈھال ہو گئیں۔ ان میں سے ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جب کہ دوسری کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کے روز اہلِ محلہ کی اطلاع پر جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں خواتین بے ہوش حالت میں موجود تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بہنیں غیر شادی شدہ تھیں اور کئی برسوں سے تنہا زندگی گزار رہی تھیں، ان کا ایک بھائی بھی کافی عرصے سے لاپتا ہے۔ گھر میں نہ کوئی روزی کمانے والا تھا، نہ سہارا دینے والا۔ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ وہ دونوں کئی دنوں سے بھوکی پیاسی تھیں۔ محلے کے لوگوں نے جب دروازہ نہ کھلنے پر تشویش ظاہر کی، تو اطلاع پر ریسکیو عملہ پہنچا. مگر تب تک ایک زندگی ختم ہو چکی تھی۔ انتقال کرنے والی خاتون کی تدفین عمل میں آ چکی ہے، جب کہ ان کی بڑی بہن کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

 

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author