مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


اسلامو فوبیا۔۔۔ عالمی سطح پر مذاہب ، تہذیب و امن میں ایک انتشار

اسلامو فوبیا۔۔۔ عالمی سطح پر مذاہب ، تہذیب و امن میں ایک انتشار

انیسہ کنول Author HumDaise View all posts

انیسہ کنول

دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحانات پر غور کرتی ہوں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف عناصر نے خصوصی طور پر اسلام کو مسیحیت، یہودیت اور ہندو ازم کے سامنے ایک دہشت کا نشان بنا دیا ہے اور اس سلسلے میں عالمی استعماری عناصر قوتوں نے ایک گھناؤنا کردار ادا کیا۔ مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی خانہ جنگی کو مصر ، شام ، لیبیا ، کو اسلامک دہشت کردی کے طور پر پیش کیا گیا۔ اور عراق پر حقائق کے برعکس کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگاتے ہوئے تباہ و برباد کر دیا گیا لیکن آج تک کسی قسم کے کیمیائی ہتھیار عراق کی تحویل سے ثابت نہ ہوئے لیکن مسلمانوں اور اسلام کے متعلق یہ گمان ضرور پیدا کر دیا گیا کہ مسلمان مسیحی ، ہندو، اور یہودیوں ،کے دشمن ہیں جب کہ نا تو اسلام میں ایسی تعلیمات ہیں کہ وہ تمام مذاہبِ کا دشمن ہو، نا ہی مسلمانوں میں ایسی کوئی بات ہے کہ وہ دیگر مذاہب کے دشمن ہوں، اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے گراں قدر پالیسیز بناتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور کی اور پوری دنیا کے اندر یہ شعور پیدا کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پوری دنیا کے اندر پیدا ہو ، اس سلسلے میں پاکستان میں موجود مختلف مکاتب کے علما نے خصوصی طور پر مختلف مذاہب کے علما کے ساتھ متعدد مجالس کا اہتمام کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام مذاہب میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوئی لیکن بین الاقوامی سطح پر ایسی بہت سی مشترکہ کاوزینں ، اور بین المذاہب مکالمے دنیا کو پر امن بنانے کے لیئے منعقد ہونا انتہائی ضروری ہے’حالیہ دنوں میں امریکہ ، نیوزی لینڈ ، اور ناروے میں اسلامو فوبیا کے متعلق جو واقعات ہوئے، ان کے سد باب کے لیے عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی پر قانون سازی کی گئی اور اس سلسلے میں ناروے حکومت نے قرآن پاک اور مقدس کتب کی بے حرمتی پر قانون سازی کا اہتمام بھی کیا اور سزائیں مقرر کیں اب عالمی سطح پر اس امر کی انتہائی ضرورت ہے کہ تمام ممالک مل بیٹھ کر بین المذاہب ہم آہنگی متفقہ قانون سازی کریں اور دنیا میں پائیدار امن پیدا کر سکیں

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author