تحریر :جوزف کرامت Author HumDaise View all posts
تحریر :جوزف کرامت
روزہ نہ رشوت ھے نہ احتجاج شیطانی رویوں سے بغاوت بھی ھے عداوت بھی انسانی روٸیوں اورضمیر کی درستگی کی ایک مشق ھے جس میں دعا اور ریاضت شامل ھوکر انسانیت سے محبت کو نمایاں کر کے بڑھاتی ھے روزہ بری خواہشات اور ان ضرویات کی نفی کرنے کا ایک تجربہ ھے راستباز کی زندگی بہت سے روزوں سے گزرتی ھے روزہ خدا اور انسان کے رابطوں میں وسعت پیدا کرنے کا نام ھے غریبوں کی ضرویات میں مدد کرنے کیلۓ کفاٸت شعاری ھے روزہ گناہوں سے پشیمانی توبہ کیطرف ماٸل کرنے کا زبردست ذریعہ ھے روزہ سے جسمانی اذیت سے جومسلسل بھوک وغربت سے اذیت میں مبتلا رہتے ہیں روزوں سے انکا تجربہ ھمدردی کی طرف ماٸل کرتا ھے روزہ ظلم اٹھانے والوں اورجو ناانصافی کی بھینٹ چڑھ رھے ہیں ان کے دکھوں کو محسوس کراتا ھے مسیحی راستباز زیادہ روزہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ خدا اور اسکی مخلوق کو زیادہ پیار کرتےہیں تاھم گنہگاروں کو تلقین کی جاتی ھے کہ واپس لوٹ آیٸں اور گناہ سے توبہ کرکے اپنی سوچوں اور روٸیوں میں تبدیلی پیدا کریں خدا کی فوق الفطرت محبت کو سمجھیں اور بھرپور حصہ دار بنیں مخلوق کو ستانے کی بجاے سہولتیں پیدا کریں مسیحی کسی بھی وقت جتنا لمبا مرضی روزہ رکھتے ہیں . مخصوص ایام میں روزوں کے مقاصد میں یسوع المسیح کے دکھوں کی یاد دہانی اور محسوسات 2 پاشکا کی خوشیوں میں شامل ھونے کی تیاری ھے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *