مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ایمان افروز کتاب فاتح جنگجو کی تقریب رونمائی‘ پاسٹر شمعون صاد کو بھرپور خراج تحسین

ایمان افروز کتاب فاتح جنگجو کی تقریب رونمائی‘ پاسٹر شمعون صاد کو بھرپور خراج تحسین

  Author HumDaise View all posts

 

ہم دیس رپورٹ

معروف امریکی سکالر ز جیری اور مشیل شیلفر کی تصنیف ”فاتح جنگجو“کی تقریب رونمائی منعقد ہوگئی ہے۔ لائلپور کالونی میں منعقدہ تقریب رونمائی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں‘ پاسٹرز اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ تقریب سے آن لائن مسٹر جیری اور ان کی اہلیہ مشیل شیلفر نے بھی خطاب کیا‘جبکہ سینئر صحافی سمیر اجمل سمیت مختلف شخصیات نے کتاب کے ترجمہ اور پاسٹر شمعون صاد کی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔مسٹر جیری اور ان کی اہلیہ مشیل شیلفر نے کہا کہ آج کا دن ایک اہم دن ہے انہوں نے مسیحی نواجوانوں کی بیداری کے حوالے جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تکمیل کا دن ہے پاسٹر شمعون صاد کی صورت میں انہیں ایک ایسا مدد گار ملا ہے جس نے پاکستان اورایشا کے دیگر ممالک میں فاتح جنگجو کتاب کو متعارف کروانے کا بیڑا اٹھایا ہے کہ کتاب بہت سے مسیحوں کے لئے تبدیلی اور ایمان کی ترقی کا باعث بنے گی‘ سینئر صحافی سمیر اجمل نے تقریب رونمائی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاتح جنگجو کتاب میں اسقاط حمل سمیت جن موضوعات کو بیان کیا گیاہے ان کے بارے میں جاننا ضروری ہے‘پاسٹر شمعون صاد نے ترجمہ میں عام فہم زبان کا استعمال کرکے اس کتاب کو عام لوگوں تک پہنچانے کا جو اہتمام کیا ہے یہ قابل تحسین ہے‘تقریب میں رونمائی میں شریک افراد نے فاتح جنگجو کتاب کا ترجمہ کرنے پر پاسٹر شمعون صاد کو مبارکباد پیش کی

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author