Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جنرل نشستوں پراقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار کامیاب ہوگیے ہیں ان میں سے ایک ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ہیں -این اے 215 تھرپارکر سے انتخاب لڑنے والےڈاکٹر مہیش ملانی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ۔ یہ ملک کی نامور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم سندھ سے حاصل کی اور بعد ازاں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنےکے ساتھ ہی ساتھ ملکی سیاست میں بھی سرگرم رہے۔ تھرپارکر سے پہلی مرتبہ2008 میں براہِ راست ایم این اے منتخب ہوئےاور ایک بار رکن سندھ اسمبلی بھی رہے ہیں۔ اس مرتبہ بھی وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔حالیہ الیکشن میں انہوں نے 132061 جبکہ انکے مد مقابل ارباب غلام رحیم نے 113346 ووٹ حاصل کئے ہیں دوسرے امیدوار ہری رام کشوری لال ہیں ‘پی ایس 45 میر پور خاص سے انتخابات میں حصہ لینے والےہری رام کا تعلق پاکستان کی ہندو برادری سے ہے ۔ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر میر پور خاص میں ہوئی ان کی بنیادی تعلیم میٹرک اور پیشے کے لحاظ سے یہ ایک زمیندار ہیں۔ سیاست میں بھی بہت سرگرم ہیں اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔یہ واحد غیر مسلم ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں سندھ کی صوبائی نشست سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ ہری رام 5 مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 2012 سے2018 تک یہ سینیٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔ موجودہ الیکشنز میں یہ دوبارہ پی ایس 45 سے میدان میں اتر ے اور اپنے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار ڈاکٹر ظفر احمد خان کو 13000 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دے کر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ہری رام پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر بھی ہیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *