Author HumDaise View all posts
خصوصی امیگرنٹ ویزے پر امریکہ آکر آباد ہونے والے افغان باشندوں کی تعداد میں پچھلے سال 100 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔امریکی حکومت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال تقریباً 26,500 افغانوں کو امریکہ آنے کے لیے خصوصی امیگرنٹ ویزے دیے گئے۔اس طرح یہ تعداد سال 2022 میں دیے گئے 11,000 ویزوں سے دو گنا رہی اور 2008 میں پروگرام کے آغاز کے بعد سے یہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں امریکی قونصل خانوں کی جانب سے افغان باشندوں کو 18,000 سے زیادہ خصوصی ویزے جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ امریکہ میں موجود کئی ہزار مزید افغانوں نے اپنی امیگرنٹ حیثیت کو تبدیل کیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *