Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: شیریں کریم
گلگت بلتستان میں یومِ تشکر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یہ سلامی آپریشن “بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی کے اعتراف اور اس پر قوم کے اظہارِ تشکر کی علامت کے طور ہر منایا گیا۔
آپریشن “بنیان مرصوص” کو دشمن کے خلاف ایک عظیم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا گیا اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا۔ یومِ تشکر کے موقع پر مختلف مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں جن میں عوام، سول سوسائٹی، طلبہ اور افواج پاکستان کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس دن افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مختلف تقریبات میں وطن سے محبت، اتحاد اور یکجہتی کے مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ گلگت بلتستان کے علاوہ اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21 توپوں کی سلامی کے ذریعے اس دن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
توپوں کی سلامی نہ صرف قومی عظمت کی نمائندہ تھی بلکہ یہ اتحاد، قربانی اور کامیابیوں کی روشن علامت کے طور پر دیکھی گئی۔ یومِ تشکر کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقاریب بھی ہوئیں جہاں شہداء کی بلندیٔ درجات اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یومِ تشکر نہ صرف ایک دن کی تقریب تھی بلکہ یہ قوم کی اُس عزم کا اظہار ہے جو ہر مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *