Author HumDaise View all posts
رپورٹ: ایشل چودھری
جنرل الیکشن 2024میں حصہ لینے والے خواجہ سراؤ ں میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکا ہے‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار 13خواجہ سراؤ ں نے بطور امیدوار حصہ لیا تھا جن میں سے دو قومی اسمبلی جبکہ 11صوبائی اسمبلیوں کے لئے امیدوار تھے‘ الیکشن 2024میں بطور امیدوار حصہ لینے والے خواجہ سراؤں میں فرزانہ ریاض این اے 33‘ آرزو خان پی کے 33‘لبنی پی پی 26‘ کومل پی پی 38‘میڈم بھٹو پی پی 189‘نایاب این اے 142‘ ندیم کشش قومی اسمبلی‘ عاشی خان اور بلال خان صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے جن میں سے کوئی امیدوار نہیں جیت پایا ہے‘ عوامی حلقوں کی جانب سے خواجہ سراؤں کے بطور امیدوار انتخابی عمل میں حصہ لینے کو سراہا جارہاہے تاہم کسی ایک بھی خواجہ سراء کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے خواجہ سراؤں میں مایوسی پائی جارہی ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *