Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : عکسہ کنول
تاریخ پیدائش کے اندراج کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو اختیار ات دے دئیے گئے ہیں لیٹ اندراج کے لئے اب عد الت سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔تاریخ پیدائش کے اندراج کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق ایک سال تک کی عمر کے بچے کے اندراج کا اختیار یونین کونسل کے سیکرٹری کے پاس ہوگا جبکہ ایک سے سات سال تک کے بچے اندراج کے لئے اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو اختیار دیا گیاہے جبکہ سات سے زائد عمر کے بچوں کے اندراج کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ایک سے سات سال تک کے بچوں کے اندراج کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ سات سال سے زائد کے اندراج کے لئے فیس وصولی سمیت اخبار میں اشتہار لازم قرار دیا گیاہے یاد رہے کہ قبل ازیں لیٹ اندراج کے لئے کورٹ سے رجوع کرنا پڑتا تھا اور ڈگری کے بغیر اندارج نہیں کیا جاتا تھا- شہریو ں کی جانب سے رولز میں تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دیہات میں زیادہ تر بچوں کا اندارج بروقت نہیں کروایا جاتا اور لیٹ اندارج کے صورت میں انہیں عدالت سے رجوع کرنے سمیت دیگر دشواریوں کا سامنا رہتا تھا –
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *