مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس ‘صدر آئی ایم آر آیف بوٹا امیتاز کی خصوصی شرکت

چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس ‘صدر آئی ایم آر آیف بوٹا امیتاز کی خصوصی شرکت

              Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

رپورٹ :روبینہ یونس
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور ڈاکٹر شعیب سڈل کی زیر صدارت اقلیتوں کے حقوق پر اہم اجلاس معنقد ہوا-اجلاس میں اقلیتوں کی جائیدادوں اور مذہبی مقامات پر قبضے اور تجاوزات ہٹانے کے احکامات کا جائزہ لیا گیا – اجلاس میں بتایا گیا کہ اقلیتوں کے 253 مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور
اقلیتوں کے مسائل پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سیکریٹری آئی اینڈ سی کے تحت سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو اقلیتی وفود سے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گی اور کہا گیا کہ نالوں اور مین ہولز کی صفائی کرنے والے عملے کو سیفٹی کٹس فراہم کی جایں – اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی گئی-اجلاس میں کمشنر کراچی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن،وقف املاک بورڈ کے افسران اور سندھ حکومت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ امپلیمینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے مرکزی صدر بوٹا امتیاز نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ اس اہم اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم کیے گئے ون مین کمیشن کے چیئرمین جناب ڈاکٹر شعیب سڈل صاحب کی دعوت پر شرکت کی۔ بوٹا امتیاز نے : مین ہولز و نالوں کی صفائی پر مامور سینیٹری ورکرز کی پیشہ ورانہ تربیت،سینیٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس کی فراہمی منارٹی کلچر ایوارڈ کے انعقاد،
سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنے والے اقلیتی سینیٹری ورکرز کو سندھ کم از کم اجرت کے قانون 2015ء کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی
جیسے اہم مسائل پر شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

 

 

 

 

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author