Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میں پیرش پریسٹ فادر ظفر اقبال کی قیادت میں”ہفتہ مسیحی تعلیم” کے حوالے سے ایک دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فادر فرحان سلطان، سسٹر نسیم نیامت او پی ( پرنسپل سیکرڈ ہارٹ گرلز ہائی سکول فیصل آباد)،سسٹر رخسانہ ایف۔ایس۔پی، ٹیچرز،مناد صاحبان و مختلف پیرشوں کے بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بچوں نے مسیحی گیت اور ٹیبلوز پیش کئے۔فادر ظفر اقبال نے تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ کے لیے خصوصی دعا کی جو خدا کے کلام کا پرچار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔آخر میں فادر فرحان سلطان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *