Authors Hum Daise View all posts Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: عکسہ کنول
نور پور تھل کے نواحی گاؤں رنگپور بگھور میں غیرت کے نام پر مشہورٹک ٹاکر موت کی بھینٹ چڑھ گئی تھل کی شہزادی 32سالہ مشہور ٹک ٹاکر اقرا شہزادی کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے چند ہی گھنٹوں بعد تھانہ نورپور تھل پولیس نے قاتل کو بھی گرفتار کرلیا -قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اقرا شہزادی کے پھوپھو کا بیٹا نکلا ٹک ٹاکر اقرا شہزادی گھر میں موجود تھی کہ اسکی پھوپھو کا بیٹا محمد بلال موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اقرا شہزادی کے گھر آیا اور ٹک ٹاکر اقرا شہزادی کو للکارتے ہوئے بولا کہ تم نے ہماری عزت خاک میں ملا دی آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا یہ کہتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے اقرا شہزادی کو موت کی نیند سلا دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ نورپور تھل توقیر حسین اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئ اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے بعد مقتولہ کے قاتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا اس واقعے پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے سخت نوٹس لے رکھا تھا ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ھے اور قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ھے پولیس کا کہنا ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے پولیس ہر ممکن مدد فراہم کرے گی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *