Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
فیصل آباد ڈایوسیس کے بشپ، ڈاکٹر اندریاس رحمت نے گزشتہ روز ویٹی کن میں پوپ لیو سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر، انہوں نے پوپ کو پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت کا نمائندہ اور مہمان نوازی کی علامت، سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔یہ خوبصورت اور بامعنی اشارہ نہ صرف پاکستانی مسیحیوں کی ثقافتی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے، بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی چرچ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی علامت بھی ہے۔پوپ لیو نے اجرک کو مسکراہٹ اور محبت کے ساتھ قبول کیا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ کیتھولک چرچ دنیا بھر کے تمام ثقافتی تنوع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *