مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل پر صدر مملکت کے دستخط مثبت پیش رفت ہے ‘ایس ایس ڈی او

چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل پر صدر مملکت کے دستخط مثبت پیش رفت ہے ‘ایس ایس ڈی او

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول
سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 پر صدر مملکت کے دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون وفاقی سطح پر بچوں کے تحفظ کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ قانون پاکستان میں بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی سمت ایک مضبوط پیش رفت ہے۔ اس وقت ملک بھر میں ہزاروں بچے کم عمری کی شادی جیسے سنگین مسئلے سے متاثر ہو رہے ہیں، ایسے میں اس قانون کی منظوری قابلِ تحسین عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پہلے ہی کم عمری کی شادی کے خلاف مؤثر قانون سازی کر چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان بھی اسی طرز پر فوری اقدامات کریں تاکہ ملک بھر میں یکساں اور مؤثر چائلڈ پروٹیکشن کا نظام قائم ہو سکے۔واضح رہے کہ ایس ایس ڈی او کی اپریل 2025 میں جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد، اغواء ، مزدوری، سوداگری اور کم عمری کی شادی کے 7608 کیسز رپورٹ ہوئے، جو یومیہ اوسطاً 21 کیسز بنتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہہ کم عمری کی شادی کے 53 مقدمات میں ایک بھی سزا نہیں دی گئی، جو نظامِ انصاف میں واضح خلاء کو ظاہر کرتا ہے

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author