Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: شیریں کریم
چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کے روز تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13 میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر میں گھس کر گولیاں چلائیں۔پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو ان کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں ماری گئیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کا مہمان تھا، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔قتل سے چند گھنٹے قبل ثنا یوسف نے انسٹاگرام پر اسلام آباد سے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ واقعے سے قبل معمول کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *