Author Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجازبھٹی
سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سی پی او فیصل آباد کے دفتر میں خصوصی میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں ایمپلیٹیشن مینارٹیز رایٹس فورم آی ایم آرایف کے چیرمین سیموٸیل پیارا کی سرابراہی میں مسیحوں کے وفد نےشرکت کی میٹنگ میں مسیحی رہنماوں کی نشاندہی پرفیصلہ کیا گیا کہ سانحہ جڑنوالہ کے حوالے سے کیسز میں تفتیش کے تمام تر نقاٸص کو ارسر نو دیکھا جاٸے گا جبکہ سی پی او فیصل اباد کی جانب سی بتایا گیا کہ چیرمیں آی آر ایم آیف سموٸیل پیارا اور فادر خالد مختار کی نشاندہی پر حالیہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں 295 B کے جھوٹے مقدمے نامزد یونس بھٹی کو باعزت بری کر کے فادر خالد مختار کے زریعے اس کے گھر بھجوایا دیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے شرکا میں سیموٸیل پیارا، فادر عابد تنویر، فادر خالد مختار ، لالہ روبن ڈٸینیل، ابرار سہوترہ ، عمانوٸیل پرویز ایڈواٸزرآی ایم آر ایف ، وکلا کاشف نعمت ایڈوکیٹ لیگل ہیڈ، عدنان شمیم ایڈوکیٹ صدر کلیپ، نیاز عامر ایڈوکیٹ عمران رندھاوا ایڈوکیٹ، مزمل حسین ایڈوکیٹ، ربقہ نیامت ایڈوکیٹ، ندیم آفتاب ممبر شامل تھے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *