Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
عید کے روز قتل ہونے والی آتھ سالہ بچی جس کی لاش تحصیل ملکوال کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی ہوئی تھی اس کی قاتلہ اس کی سگی ماں نکلی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ لرزہ خیز واقعہ ماں کے ہاتھوں پیش آیا، جس نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو نئی شادی کی شرط پوری کرنے کے لیے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، ماں کے زیر حراست بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ممکنہ شوہر نے شادی کے لیے شرط رکھی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کو ختم کرے۔ ماں نے یہ انسانیت سوز قدم اٹھاتے ہوئے اپنی معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بچی کی لاش ایک قریبی کھیت سے ملی،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *