Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : انیسہ کنول
منڈی ٹاؤن بھکر (نامہ نگار)ضلع بھکر کے علاقے موڑ منڈی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی وومن ونگ کی ضلعی صدر اور معروف سماجی میڈیا شخصیت ثمرہ بتول کو دو افراد ثنا اللہ اور عرفان اللہ سمیت گھر میں گھس کر گولیوں سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں۔ واردات تھانہ سٹی بھکر کے دائرہ اختیار میں رات گئے پیش آئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ثمرہ بتول کو قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں نے فائرنگ کی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزاد رفیق اعوان خود موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ثمرہ بتو ل پیپلز پارٹی کی سرگرم رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر بھی مقبول تھیں اور سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی تھیں۔ ان کے ساتھ قتل ہونے والے ثنا اللہ اور عرفان اللہ بھی معروف سماجی شخصیات تھے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *