Author HumDaise View all posts
نیوز ڈیسک
ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوئینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن سراسر ایک ڈمی الیکشن ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اقلیتوں کو الیکشن کے نام پر صرف جھانسہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے‘الیکشن کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے ہمیں موجودہ الیکشن سے باہر رکھا گیاہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 228کے مطابق کوئی بھی رکن سیکریٹ بیلٹ پیپر سے منتخب ہوئے بغیر قومی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتا‘ اس لئے آئین کی ر و سے قومی اسمبلی کی ستر نشستیں غیر آئینی ہیں جن میں ساٹھ نشستیں خواتین کی ہے اور دس اقلیتوں کی‘انہوں نے کہا کہ یہ آئین‘قانون او ر جمہوریت سب کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ بنچ کا فیصلہ بھی آچکا ہے جس میں واضح طور
پر کہا گیا ہے اقلیتوں کو ڈائریکٹ الیکشن کے ذریعے اقلیتوں کی ووٹ کے ساتھ اسمبلی میں لایا پر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا‘ انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ قائد اعظم نے کہا تھا اقلیتوں کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی حکومت نہیں چل سکتی ہے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *