Author HumDaise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
فیصل آباد میں سیوریج کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو سور مین جاں بحق ہوگئے ہیں‘اتوار کے روز ڈائیو روڈ پر واقع میرج کلب کے سیوریج کی صفائی کے لئے آصف اور شان مسیح سیوریج میں اترتے ہی تھے کہ گیس کی وجہ سے دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے جنہیں کہ ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا تاہم دنوں سیورمین ہسپتال پہنچے سے ہی دم توڑ گئے‘ آصف اور شان مسیح مقبول ٹاؤن کے رہائشی تھے اور واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) فیصل آباد میں بطور سیور مین فرائض سرانجام دے رہے تھے‘تاہم اس حوالے سے واسا حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سیور مین ازخود نجی طور پر گٹر کی صفائی کے لئے گئے تھے‘ واسا کی جانب سے انہیں نہیں بھیجا گیا تھا‘ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سیور مین سیوریج کی صفائی کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *