مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پنجاب حکومت کے اقدامات محض دکھاوا ‘سات ہزار مسیحی ملازمین کو تنخواہین نہ مل سکیں

پنجاب حکومت کے اقدامات محض دکھاوا ‘سات ہزار مسیحی ملازمین کو تنخواہین نہ مل سکیں

 

 

”ہم دیس“ رپورٹ

پنجاب حکومت کے زیر انتظام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے موقع پر تنحواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے یہ ملازمین انتہائی کسپمرسی کی حالت میں اپنی عید منائیں گے‘ ا ن ملازمین میں زیاد تعداد سینٹری ورکرز اور ڈیلی ویجز ملازمین کی ہے جو انتہائی غریب ہیں‘ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) میں بطور سینٹری ورکرز‘ سپروائزر اور انسپکٹر کام کرنے والے مسیحی ملازمین کی تعداد 3500سو ہے جبکہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھی بڑی تعداد میں مسیحی ملازمین کام کرتے ہیں ”ہم دیس“ٹیم کی مختلف شہروں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر ان ملازمین کی تعداد سات ہزار کے لگ بھگ ہے‘ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ملازمین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے بچوں کی شاپنگ تو دور کی بات وہ تو عید کے لئے راشن بھی نہیں خرید سکے ہیں‘و اضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام مسیحی ملازمین کوایسٹر کے تہوار سے قبل 26مارچ تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھامگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے اقلیتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اعلانات اور اقدامات محض دکھاوا ہیں

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos