مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سینٹری ورکرز کے لئے آواز اٹھانا جرم‘ ابرار سہوترہ پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

سینٹری ورکرز کے لئے آواز اٹھانا جرم‘ ابرار سہوترہ پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

”ہم دیس‘’رپورٹ
اتحاد لیبر اینڈ سٹاف یونین کے صدر ابرار سہوترہ پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے تنخواہ میں سے کٹوتی کا حکم دے دیا گیاہے۔جرمانے کے احکامات سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جاری کئے ہیں جن میں کہا گیاہے کہ دسمبر میں ایف ڈبلیو ایم سی کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور مین بورڈ بورڈ توڑ دیا گیا تھا جس کی مالیت دو لاکھ روپے ہے‘ یہ احتجاج آپ کی موجودگی کیا گیا تھا اس لئے اس کا جرمانہ آپ پر عائد کیا جاتا ہے جس کی کٹوتی ہر ماہ آپ کی تنخواہ میں سے کی جائے گی‘ اس حوالے سے ابرار یونس کاکہناہے کہ کرسمس کے موقع پر سینٹری ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر انہوں نے سینٹری ورکرز کے لئے آواز اٹھائی تھی اور احتجاج کیا تھا‘ ”ایسٹر“ کے تہوار میں دو روز باقی ہیں ایسٹر کے موقع پر بھی ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اسی بنا پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ سینٹری ورکرز اپنے حق کے لئے آواز بلند نہ کرسکیں

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos