Author HumDaise View all posts
رپورٹ : وقاص بھٹی
اسٹونزآباد میں ایسڑ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 32 پلیئرز میں حصہ لیا۔ اور جس میں تمام پلیئرز نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اور کانٹے دار میچ زین گل اور شیراز شریف کے درمیان کھیلا گیا۔ بالاخر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زین گل نے میدان مار کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے آخر میں مہمان خصوصی جناب چوہدری شمعون قیصر بھٹی (سابق رکن پنجاب اسمبلی، نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال) نے فرسٹ پرائز زین گل، سیکنڈ پرائز شیراز شریف، بیسٹ بریک پرائز شارون اکرم سمیت ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *