Author HumDaise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
گرجا گھروں میں سیاسی تقریبات کے انعقاد اور سیاسی رہنماؤں کو بلانے پر مسیحوں کی جانب سے ان کے مذہبی رہنماؤں کو شدید تنقید کا سامناہے‘ گرجا گھروں میں سیاسی شخصیات کو ماضی میں بھی مدعو کیا جاتا رہا ہے مگر تنقید کا سلسلہ اس زیادہ شدت اختیار کر گیاہے جب لاہور کے ایک پاسٹر انور فضل نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو چرچ میں خطاب کے لئے دعوت دی جس کے بعد لاہور کے ہی ایک پاسٹر جمیل ناصر نے ان کے اس فعل کومسیحیت کے منافی قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جار ی کیا تھا‘ پاسٹر جمیل ناصر کے طرف سے ویڈیو پیغام جاری ہونے کے بعد پاسٹر انور فضل نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ا ن کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے تھے‘ سوشل میڈیا پر مسیحی صارفین کی جانب سے اس حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ گرجا گھروں میں بھی سیاسی تقریبات اور رہنماؤں کی آمد کے حوالے سے بح ث مباحثے کا آغاز ہوچکا ہے۔ مسیحوں کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو چرچ کی پلپٹ پر کھڑے کرکے تقریر کروانے کو انتہائی نامناسب قرار دیا جارہا ہے‘ مسیحوں کا کہنا ہے کہ پلپٹ چرچ کا مقدس ترین مقام ہیں جہاں پر پاسٹر کے علاوہ اور کوئی ہیں کھڑا ہوسکتا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *