مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم

یو ایس اے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیٹر جیکب کے اعزاز میں تقریب ‘ایوارڈ سے نوازا گیا

رپورٹ: سیموئیل بشیر

معروف سماجی شخصیت’ انسانی حقوق کے کارکن اورادارہ برائے سماجی انصاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب کو مذہبی آزادی اور اقلیتوں کےحقوق کے حوالے سے اُن کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی مذہبی آزادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سٹیٹ رچرڈ راہول ورما نے یہ ایوارڈ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو پیش کیا ۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس تقریب میں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سفیر راشد حسین بھی موجود تھے۔ پاکستان سے پیٹر جیکب، بنگلہ دیش سے فرید احمد، نائیجیریا سے کولا الاپننی، عراق سے مرزا دنائی، نکاراگوا سے مارتھا پیٹریشیا مولینا مونٹی نیگرو، جنوبی افریقہ سے تالی نیٹس، تبت، چین کے لہڈون ٹیتھونگ اور لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے نو آرتھوڈوکس پادریوں کا ایک گروپ جن کی نمائندگی گینٹاراس سنگائیلا کر رہے تھے، اس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ پیٹر جیکب کے علاوہ سابق وزیر شہبازکلیمنٹ بھٹی مرحوم کو یہ ایوارڈ ۲۰۰۴ میں پیش کیا گیا تھا۔

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos