مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا تصور ناممکن ہے

خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا تصور ناممکن ہے

Author HumDaise View all posts

وقاص بھٹی

خواتین کا عالمی دن ہمیں یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہے جیسے زندگی ہوا اور پانی کے بغیر نامکمل ہے اسی طرح معاشرہ عورت کے بغیر بھی نامکمل ہے خواتین کی قیادت اور شرکت جمہوریت کے لیے اہم ہے۔ خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں، اور عوامی زندگی کے تمام پہلوؤں میں خواتین کی شمولیت جمہوری معاشروں کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ خواتین کی شہری مصروفیت بھی اکثر انسانی حقوق، شفافیت اور مضبوط جمہوری اداروں اور اقدار کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور قوت ہوتی ہے۔خواتین کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے اج دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف خواتین کو برابر کے حقوق دیے جا رہے ہیں خواتین اسمبلیوں میں تمام محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں نیچے درجے سے لے کر وزیر اعلی اور وزیراعظم تک خواتین معاشرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی پاکستان میں بڑے فخر کی بات ہے کہ سب سے بڑا صوبہ پنجاب کی اج وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف ایک خاتون ہیں جہاں پر خواتین اعلی مقام پر فائض ہیں اور دوسری طرف عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کی اواز کو دبایا جاتا ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے میں ترقی تعلیم و تربیت میں بہتری ائے تو ہمیں خواتین کو برابر کے حقوق دینا ہوں گے اور ان کو زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی نمائندگی کی اجازت دینا ہوگی جس کی اجازت ہمیں ہمارا اخلاقیات ا نو قانون اور انسانی حقوق کا چارٹر عالمی سطح پر دیتا ہے اگر میں کہوں کہ عورت کے بغیر گھر اور معاشرہ نامکمل ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا

Author

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author