مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پڑھا لکھا پنجاب ‘ایک خواب

پڑھا لکھا پنجاب ‘ایک خواب

 

 

وقاص بھٹی

ہر حکومت کا دعوی ایک طرف پھر بھی ہمارا تعلیمی معیار اور تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے نیچے جا رہا ہے جو نہایت تشویش کا باعث ہے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی تعلیمی سفر میں ہم پیچھے ہیں تعلیم لکھنے اور پڑھنے کا نام نہیں ہے تعلیم ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا نام ہے تعلیم کے ذریعے سے ہم مہذب معاشرے کو جنم دے سکتے ہیں جو ریاست کے ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے ریاست میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے سابقہ وزیر برائے ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم 7 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لے کر ائے ہیں یہ تعلیمی نظام پہلے کبھی نہ تھا جو ہم کرنے جا رہے ہیں اور استاذہ کے لیے بھی اسانیاں پیدا کریں گے ۔دور حاضرہ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام بہتر کر رہے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے حال میں ہی نقل مافیا پر امتحانی مراکز میں جا کر کاروائیاں بھی کیں۔ جبکہ 18 مارچ کو وزیر تعلیم پنجاب نے سما نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق 50 لاکھ بچوں کو رواں سال سکول لانے کا ٹارگٹ دے دیا ہے اور بچوں کو سکولوں میں فری کھانا بھی دیں گے سرکاری سکولوں کی تعداد ڈبل کر دیں گے اس بیان کی روشنی میں اب ایسا لگتا ہے کہ تعلیمی معیار میں بہتری ائے گی ایک اور بیان میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ تمام سکول عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنائے جاتے ہیں اور سکولوں میں ائی ٹی پر بھی بہتر نظام لے کر ا رہے ہیں 27 جنوری کو پھر کہا کہ جہاں پر غریبوں کی بچیاں پڑتی ہیں میری بچیاں بھی وہاں پر ہی تعلیم حاصل کریں گی ان تمام بیانات سے اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو پھر تعلیم کا معیار بلند سے بلند ہوگا اور غریبوں کے بچے بھی تعلیم سے مرحوم نہ رہیں گے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ علم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے اس لیے علم کو اپنے ملک میں بڑھائیں کوئی اپ کو شکست نہیں دے سکتا ۔ائین پاکستان کے آرٹیکل 25 (1) کےمطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی طور پر حقدار ہیں اور آرٹیکل 25 (2) جنس کی بنیاد پر بی کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا ۔یعنی کہ ریاست پاکستان میں ائین کے مطابق بھی سب برابر کے شہری ہیں اس طرح سے ارٹیکل بائس الف کے مطابق تمام مذاہب کے بچوں کے لیے بھی ریاست کو چاہیے کہ ان کے مذہبی نصاب کا خیال رکھا جائے جس سے معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا پیدا ہوگی ۔قائد اعظم کی تقریر 11 اگست کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے جبکہ اس پر پنجاب اسمبلی میں خلیل طاہر سندھو جوکہ (PML(n کے رکن تھے انہوں نے 10 آگست 2020 میں قرارداد پیش کی تھی جو کہ متفقہ رائے سے منظور بھی ہوئی ۔اب جب کہ ریاست اور پنجاب حکومت تعلیمی نظام پر اپنے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں تو سالوں پرانا مسئلہ امرت نگر چک 133 کے اسکول کا بھی ہے جس پر ہر مقامی ایم پی اے وعدہ کرتا رہا ہے کہ مڈل سے ہائی کروا دیں گے اور اس پر بھی حکومت پنجاب کو چاہیے تھا کہ کام کرتے جس پر وزیر تعلیم کو درخواست بھی دے رکھی ہے ۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خانیوال کے مطابق ایک معلومات میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں کوئی سرکاری سکول بند نہیں ہے جبکہ چک 136 جنوبی میں ایک سرکاری اسکول بند کر دیا گیا ہے اور خانیوال میں کل اسکول کی تعداد بھی 1238 بتائی گئی اور ٹوٹل ملازمین کی سیٹیں 13469 ہیں جبکہ اس پر 9439 ہی ملازمین کام کر رہے ہیں اور 4030 سیٹیں خالی پڑی ہیں اس پر بھی موجودہ حکومت کو سوچنا ہوگا کہ جن جن ایریا میں سکولوں کے اپگریڈیشن کی ضرورت ہے پورا کیا جائے اور جہاں پر خالی سیٹیں پڑی ہیں ان پر ملازمین کو بھرتی کیا جائے ۔سب سے اہم بات کہ ریاست کی ذمہ داری ہے جو کہ ائین کے ارٹیکل 25 الف میں کہا گیا ہے کہ ریاست 5 سے 16 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کے لیے مذکورہ طریقہ کار پر جیسا کہ قانون کے ذریعے مقرر کیا جائے مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے گی لیکن اج سکولوں میں کتابیں تک نہ ہیں اور بچوں کا تعلیمی معیار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کو چاہیے کہ داخلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار پر بھی کوئی خاص توجہ دی جائے کیونکہ اج تعلیم حاصل کرنے والے ہی ایک تعلیمی اور ہنر مند ریاست بنائیں گے ہمارا مقصد داخلے نہیں بلکہ داخل شدہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا بھی ہے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے سکولوں پر ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جو کہ تعلیمی معیار کو چیک کریں اور ہفتہ وار رپورٹ بنائیں پھر تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ ہم تعلیم یافتہ لوگ پیدا کر پائیں گے جو کل کو وطن عزیز میں مثال ہوں گے جو دوسری ریاستوں میں بھی اپنا الگ مقام بنائیں گے ۔

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos